نارتھمپٹن شائر کاؤنٹی کے خلاف میچ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم


لندن: نارتھمپٹن شائر کاؤنٹی کے خلاف  چار روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

چار روزہ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر نارتھمپٹن شائر کاؤنٹی نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنا لیے تھے۔

پریکٹس میچ کی صورتحال پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ نارتھمپٹن شائر کے آر آئی نیوٹن پاکستان کی جیت میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ناقابل تسخیر رہتے ہوئے 102 رنز بنائے۔

قبل ازیں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 428 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

قومی ٹیم کے اسکور کو 428 تک پہنچانے میں اسد شفیق نے اہم کردار ادا کیا تھا، وہ 186 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے تھے۔

نارتھمپٹن شائر کے خلاف پہلی اننگز میں تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان نے 19 اوورز میں 77 رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔


متعلقہ خبریں