ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ اسلام آباد میں آندھی کی رفتار65 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ لاہور،راولپنڈی، چکوال،اٹک، جہلم، سرگودھا، گجرات میں بھی مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، پشاور، مردان سمیت کئی علاقوں میں رات کو مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں