رواں برس کے دوران پاکستان میں بےروزگاری مزید بڑھے گی، رپورٹ


عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق رواں برس کے دوران پاکستان میں بےروزگاری مزید بڑھے گی۔

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آوَٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق گزشتہ برس کے دوران ملک میں بےروزگاری کی شرح ساڑھے چار فیصد تھی۔ جو پانچ فیصد تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہو گی۔ گزشتہ برس کے دس فیصد کے مقابلے میں، مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ سات فیصد تک جانے کا امکان ہے۔

2022 کے دوران مہنگائی میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کر دی

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق دو ہزار اکیس میں شرح نمو ڈیڑھ فیصد تک رہے گی۔ دوہزار بائیس میں ترقی کی شرح چار فیصد تک پہنچے گی۔ گزشتہ برس جی ڈی پی گروتھ منفی اعشاریہ چار رہی۔


متعلقہ خبریں