میں نے آج خود کو فٹنس ٹیسٹ میں فیل کردیا، فردوس عاشق اعوان


وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) ٹوٹ گئی ہے، اب ایک ایک کر کے یہ نکلیں گے.

لاہور قلندر ہائی پرفامنس سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق نے کہا کہ اب گھر کے بھیدی ایک دوسرے کے خلاف لنکا ڈھا رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اتحاد این آر او لینے کیلئے تھا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم نے پی ڈی ایم پر بات نہیں کرنی ہے۔ ہماری ساری توجہ مہنگائی کے خاتمے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پی ڈی ایم ایک غیر فطری اتحاد تھا۔ یہ اتحاد صرف عمران خان کو بلیک میل کرنے کیلئے بنا تھا۔

مزید پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی کا پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان

معاون خصوصی نے کہا کہ پی ڈی ایم کو پنچ مار کر نڈھال ہونے کی ضرورت نہیں۔ پی ڈی ایم پہلے ہی نڈھال ہوچکی ہے۔ یہ پنچ پی ڈی ایم کیلئےنہیں بلکہ مہنگائی کیلئے ہے۔ پی ڈی ایم کو پنچ مارنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ ہماری جدوجہد مہنگائی اور بےروزگاری کے خاتمے کیلئے ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لاہور قلندر ہائی پرفامنس سنٹر میں کرکٹ کے جوہر دکھاتی رہیں اور کہا کہکافی عرصے بعد کھیل کے میدان میں پیڈ اپ ہوئی ہوں۔سیاست کے میدان میں تو 20 سال سے پیڈ کیے ہوئے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرکٹ کے پیڈ کافی دیر بعد پہنے ہیں۔ کرکٹ سے آپ اپنا فٹنس لیول چیک کرسکتے ہیں۔ میں نے آج خود کو فٹنس ٹیسٹ میں فیل کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کھیلوں کے میدان آباد کر رہی ہے۔ کورونا کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو نقصان ہوا ہے۔ کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد بہت ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں