سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق صوبے بھر میں 14 مئی سے 15 جولائی تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

رواں برس رمضان کا آغاز 17 یا 18 مئی کو ہو رہا ہے، توقع ہے کہ معمول سے ہٹ کر اعلان کی گئی چھٹیاں والدین کے لئے سہولت کا ذریعہ بنیں گی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق بھیجی گئی سمری سندھ حکومت نے منظور کرلی ہے۔

سیکرٹری تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں شدید گرمی کے باعث چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں: موسم گرما کی تعطیلات کو بچوں کے لیے کیسے کارآمد بنائیں؟

ہم نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کئے گئے تعطیلات کے فیصلے کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

سندھ میں عام طور پر موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوتی ہیں جن کا اختتام 31 جولائی کو ہوتا تھا۔ رمضان کے علاوہ گرمی کی شدت کو بھی رواں برس جلد چھٹیوں کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں