چیئرمین نیب سے بند کی گئیں انکوائریز اور کیسز کی تفصیلات فراہم کرنیکا مطالبہ

ایف بی آر کے پاس پوائنٹ آف سیل مشینوں کی نگرانی کا نظام نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین نیب سے بند کی گئیں انکوائریزاورکیسزکی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا بیان حقائق کے منافی ہے۔

براڈشیٹ کمیشن رپورٹ: نیب کیخلاف انکوائری ایف آئی اے کے سپرد کردی، شہزاد اکبر

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر بلیک میلنگ کرنے والے ادارے نیب کا اپنا بھی احتساب کیا جائے۔

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ رقم قومی خزانے میں واپس لانےکی بجائے اپنےاثاثے بنانا نیب کی اولین ترجیح بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جان چکی ہے کہ صرف اورصرف اپوزیشن رہنماوَں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک ابھی بھی آئی ایم ایف کے ملازم ہیں، سلیم مانڈوی والا

پی پی رہنما سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اب جھوٹے بیانات سےعوام کوگمراہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شوکت ترین کے خلاف کیس من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملکی مفاد میں فیصلے کرتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سینیٹ کے سابق ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے استفسار کیا کہ اگر احتساب بلا تفریق ہے توہیلی کاپٹراورمالم جبہ سمیت دیگرکیسزکا کیا بنا؟

زرداری کیخلاف سوئس کیس کھولنے کا عندیہ:سابق چیئرمین نیب کیخلاف کارروائی پر غور

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب بتائے کہ بی آرٹی، بلین ٹرین اور شوگرمافیازکے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟


متعلقہ خبریں