سندھ: مختلف محکموں میں مرحومین کے کوٹے پر 564 ملازمتوں کی منظوری

سندھ: مختلف محکموں میں مرحومین کے کوٹے پر 564 ملازمتوں کی منظوری

سندھ حکومت نے مختلف سرکاری محکموں میں مرحومین کے کوٹے پر 564 ملازمتوں کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ ممتازعلی شاہ کی زیر صدارت فوتگی کوٹا پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 207، صحت کے 79، آبپاشی کے 37 اور بلدیات میں 60 ملازمتوں کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں 34، زراعت میں 35،  کالج ایجوکیشن میں 8، لائیواسٹاک میں 9 اور محکمہ خوراک میں 8ملازمتوں کی منظوری دے دی گئی۔

مزید پڑھیں: سندھ: جیل میں قیدیوں کی ویکسینیشن کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ گزشتہ سال سندھ ہائی کورٹ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے 1200 ملازمین کی برطرفی کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا تھا۔

کے پی ٹی میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملازمین کو برطرف کرنے کا حکم غیرقانونی قرار دے دیا تھا۔ عدالت نے ملازمین کی برطرفی کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں۔

خیال رہے جون 2012 سے مارچ 2013 کے دوران کے پی ٹی میں 1200 ملازمین کو بھرتی کیا گیا تھا۔ ملازمین کو بعد میں برطرف کیا گیا تھا۔ برطرف ملازمین نے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔


متعلقہ خبریں