اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کو حکومت تشکیل دینے کی دعوت دیدی

اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کو حکومت تشکیل دینے کی دعوت دیدی

تل ابیب: اسرائیل کے صدر ریووین رولین نے ایک مرتبہ پھر بنیامین نیتن یاہو کو وزیراعظم نامزد کردیا ہے۔ صدر نے نیتن یاہو کو نئی حکومت تشکیل دینے کی بھی دعوت دی ہے۔

اسرائیل الیکشن: مسلمانوں کی جماعت’کنگ میکر‘بن گئی

نیتن یاہو اب تک اسرائیل کے سب سے زیادہ عرصے تک وزیراعظم رہنے والے سیاست دان ہیں۔ وہ 2009 سے مسلسل اسرائیل کے وزیراعظم  رہے ہیں اور ایک مرتبہ پھر انہی کو حکومت تشکیل دینے کی دعوت مل گئی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کو اندرون ملک اس وقت تنقید کا بھی سامنا ہے کیونکہ ان پر مختلف نوعیت کے سنگین کیسز بھی ہیں۔

اسرئیلی ذرائع ابلاغ کےمطابق اس مرتبہ نیتن یاہو کے لیے حکومت کی تشکیل ایک مشکل ترین مرحلہ ثابت ہوگا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انہیں حکومتی تشکیل کے لیے نیا سیاسی اتحاد بنانا پڑے گا۔

نیتن یاہو کی سیاسی مشکلات کا جائزہ لیتے ہوئے مؤقر اسرائیلی اخبار ہیرٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنی پوری سیاسی زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔

ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے ہر قیمت پر روکیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی  قانون کے تحت نیتن یاہو کو صدر کی جانب سے اپنی نامزدگی کے 28 دن کے اندر کابینہ تشکیل دینا ہو گی لیکن وہ اس مدت میں دو ہفتے کی مزید مہلت حاصل کرنے کی درخواست بھی کرسکتے ہیں۔

قواعد و ضوابط کے مطابق اگر نیتن یاہو مخصوص مدت میں حکومت تشکیل دینے میں ناکام رہے تو پھر اسرائیل کے صدر کسی دوسرے رکن پارلیمنٹ کو حکومت کی تشکیل کی دعوت دے سکتے ہیں۔

اسرائیل میں 23 مارچ کو منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں نیتن یاہو کی قیادت میں دائیں بازو اور مذہبی بلاک اور ان کے مخالف سیاست دانوں پر مشتمل اتحاد میں سے کوئی بھی حکومت بنانے کے لیے درکار سادہ اکثریت حاصل نہیں کرسکا تھا۔

ماضی میں بھی ایسے ہی تجربات ہوئے ہیں جس کی وجہ سے صرف دو سال کے اندر اسرائیل میں چار مرتبہ پارلیمانی انتخابات ہو چکے ہیں۔

اسرائیل نے نیا گائیڈڈ مارٹر نظام تیار کر لیا

نیتن یاہوکو اپنے حریف امیدوار کے مقابلے میں نومنتخب ارکان کی زیادہ تعداد کی حمایت حاصل تھی۔اس بنا پر اسرائیل کے صدر نے اپنی نشری تقریر میں انھیں وزیراعظم نامزد کیا تھا۔


متعلقہ خبریں