ایمازون کے مالک جیف بیزوس ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان


آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں مسلسل چوتھے سال پہلے نمبر پر ہیں۔

معروف امریکی جریدے فوربز نے سال 2021 کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔میگزین کے مطابق لگاتار چوتھے سال بھی آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 177 ارب ڈالرز ہے۔

فوربز کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت 151 ارب ڈالرز یعنی 231 کھرب روپے ہے۔

گزشتہ سال 31 ویں نمبر پر موجود ایلن مسک 2021 میں 151 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ برنرٹ آرنالٹ 150 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجماں ہیں۔

مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس چوتھے امیر ترین شخص قرار پائے جن کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ 124 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 97 ارب ڈالرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

فوربز کے مطابق کورونا کی عالمی وبا کے باوجود ارب پتیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ 493 افرادپہلی بار ارب پتیوں کی لسٹ میں شامل ہوئے۔


متعلقہ خبریں