لاہور: تیز آندھی اور بارش، کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

Rain

لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ دوسری طرف کئی علاقے تاریکی میں بھی ڈوب گئے ہیں۔

لاہور، پنڈی، ملتان، فیصل آباد سمیت پنجاب کے 13 اضلاع میں اسکول عید تک کیلئے بند

ہم نیوز کے مطابق تیز آندھی اور مسلسل بارش کے باعث لیسکو کے 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں اندھیروں کا راج ہے۔

فیڈرز ٹرپ کرنے سے اعوان ٹاؤن، مسلم ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن کے علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

آئی جی پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد: 6 تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل

ہم نیوز کے مطابق لیسکو کے ترجمان نے اس ضمن میں استفسار پر بتایا ہے کہ بارش رکتے ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا۔

پنجاب: ہفتے میں2دن بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی

ترجمان لیسکو نے ہم نیوز سے بات چیت میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے نزدیک نہ جائیں اور نہ ہی بچوں کو جانے دیں۔


متعلقہ خبریں