مسجدالحرام میں عمرہ زائرین, نمازیوں کی گنجائش کو بڑھا دیا گیا


مسجدالحرام میں رمضان المبارک کے لیے عمرہ زائرین اور نمازیوں کی گنجائش کو بڑھا دیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں روزانہ 50 ہزار افراد عمرہ ادا کرسکیں گے۔

سعودی حکام کے مطابق ماہ صیام میں روزانہ ایک لاکھ افراد نمازکی ادائیگی کریں گے۔

کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگانے والوں کو رمضان میں عمرے کی اجازت

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کی حکومت نے رمضان میں کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے والوں کو عمرہ کرنے کی اجازت دی تھی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک کے موقع پر مسجد حرام میں نمازیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزارت کے اعلان کے مطابق یکم رمضان المبارک سے مسجد حرام میں نماز اور عمرہ کے مناسک کی ادائی کے اجازت نامہ ان افراد کو جاری کیے جائیں گے جنہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہوں۔


متعلقہ خبریں