آئی پی ایل کو کورونا کا ایک اور جھٹکا


بھارت کی کرکٹ لیگ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل ) کو آغاز سے قبل ہی کورونا وائرس کے دھچکے لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرنچائز ممبئی انڈین کے کوچ کرن موورے عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔

ٹیم انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرن مورے میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں تاہم انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ممبئی انڈینز کی انتظامیہ نے تمام ٹیم کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی پی ایل کو بھی کورونا کا جھٹکا

خیال رہے کہ اس سے قبل  آئی پی ایل کی فرنچائز دہلی کیپیٹلز کے کھلاڑی اکشر پٹیل  اور کلکتہ نائٹ رائڈرز کے کھلاڑی نتیش رانا بھی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

ٹیم انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں اکشر پٹیل کو قرنطنیہ کر دیا گیا ہے۔

آئی پی ایل 2020 بھارت کے بجائے یو اے ای میں کرانے کا فیصلہ

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز اور پروٹوکولز پر مکمل عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں