امیتابھ کا بستر، دوا اور تکیہ

امیتابھ کا بستر، دوا اور تکیہ

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پہ سوتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی تو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

ریکھا کا امیتابھ کے پیچھے دیوانی ہونے کا اعتراف؟

بالی وڈ کو لاتعداد لازوال فلمیں دینے والے اداکار امیتابھ بچن نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر جو تصویر شیئر کی ہے اس میں وہ نائٹ سوٹ میں سوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جب کہ ان کے سرہانے تکیہ اور دوائیں بھی رکھی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

امیتابھ بچن کی اس تصویر کو دیکھ کر بہت سے مداحوں نے اظہار مسرت کیا اور انہیں ایک بہترین نیند کے حوالے سے دعا بھی دی لیکن کئی افراد کی جانب سے کیے جانے والے سوالات نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا۔

ایک صارف نے استفسار کیا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ امیتابھ بچن نے اپنی یہ تصویر کب اور کیسے شیئر کی؟ انہوں نے معلوم کیا کہ کیا وہ خود اٹھے اور اپنی تصویر شیئر کرنے کے بعد دوبارہ جا کر سو گئے؟

انہوں نے پوچھا کہ یا پھرامیتابھ بچن کی لاعلمی میں کسی دوسرے نے یہ تصویر ان کے اکاؤنٹ پہ شیئر کردی؟ اور یا یہ کہ وہ صرف سونے کی اداکاری کررہے تھے اور تصویر بنوا کر انہوں نے اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی؟

اس شب کی سچی کہانی جو سلمان اور ایشوریہ میں دوری کا سبب بنی

امیتابھ بچن کے مداحوں کی درمیان اس حوالے سے فی الحال سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑی ہوئی ہے اور لوگ مختلف آرا کا اطہار کر رہے ہیں۔

دلچسپ بات ہے کہ اداکار امیتابھ بچن گزشتہ روز سے ویسے ہی خبروں کی شہ سرخیوں میں جگہ پائے ہوئے ہیں کیونکہ اداکارہ اور پروڈیوسر دیپکا پاڈوکون نے اعلان کیا ہے کہ ان کی آنے والی فلم میں وہ اور امیتابھی بچن ایک مرتبہ پھر اکھٹے ہونے جا رہے ہیں۔

اداکار امیتابھی بچن اور دیپکا پاڈوکون نے اس سے قبل ایک ساتھ فلم پیکو میں کام کیا تھا جو بہترین فلم ثابت ہوئی تھی۔ اس فلم میں مرحوم اداکار عرفان خان بھی ان کے ساتھ تھے۔

اداکارہ دیپکا پاڈوکون کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق امیتابھ بچن ان کے ساتھ فلم دی انٹرن میں دکھائی دیں گے۔

بھارتی اداکار رشی کپور 67 برس کی عمر میں چل بسے

اس فلم کے لیے پہلے آنجہانی رشی کپور کا انتخاب کیا گیا تھا لیکن ان کے انتقال کی وجہ سے یہ پروجیکٹ امیتابھ بچن کو آفر کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)

دیپکا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ سے گزشتہ روز اپنی نئی فلم کا پوسٹر شیئر کیا جس میں دپیکا اورامیتابھ کے سائے نظر آ رہے ہیں۔

دیپکا پڈوکون بچ گئیں

ہالی ووڈ کی فلم دی انٹرن میں رابرٹ ڈی نیرو اور این ہیتھ وے نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔


متعلقہ خبریں