اسلام آباد پولیس کا خوف، شہری نے چھت سے چھلانگ لگا دی


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں شہری نے پولیس کے خوف سے چھت سے چھلانگ لگا دی۔

سیکٹر ایف الیون میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت پر چھاپے کے دوران شہری نے عمارت سے مبینہ چھلانگ لگا دی اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ایس پی صدر حمزہ ہمایوں کے مطابق شہری نے عمارت کی چوتھی منزل سے مبینہ طور پر چھلانگ لگائی۔ شہری اسلام آباد پولیس کو مقدمے میں مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی


متعلقہ خبریں