خیبر پختونخوا کے 91 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

فوٹو: فائل


پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے 91 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

چیف سیکریٹر ی خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ کہ صوبے میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا سے متاثرہ افراد کا خاص خیال رکھا جائے اور خیبرپختونخوا میں ضلعی افسران ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں۔

رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ علاقوں میں عالمی وبا کے 151 مریض موجود ہیں اور متاثرہ علاقوں میں 6 ہزار 912 افراد گھروں تک محدود ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقوں میں 274 گھر آئسولیٹ کئے گئے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب گزشتہ 24 گھنٹے میں پاکستان میں مزید102اموات اور4 ہزار4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد15 ہزار26تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد7 لاکھ188 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد64ہزار373ہے، اور6لاکھ 20ہزار789افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار731 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار516، خیبر پختونخوا 2 ہزار 496، اسلام آباد 588، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 212 اور آزاد کشمیر میں 380 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں