عدالت پیشی پر جہانگیر ترین سے اظہار یکجہتی کیلئے کون کون پہنچا؟


لاہور: بینکنگ کورٹ میں پیشی پر 3اراکین قومی اسمبلی، 9اراکین صوبائی اسمبلی اور تین مشیر جہانگیر خان ترین کے ہمراہ اظہار یکجہتی کے لیے آئے تھے۔

جہانگیر ترین اور علی ترین ایف آئی اے بینکنگ کورٹ لاہور میں پیش ہوئے تھے۔ تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی جہانگیرترین کے ہمراہ تھے۔

اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا تعلق فیصل آباد، جھنگ، ملتان، مظفر گڑھ، لیہ، سرگودھا اور خوشاب سے ہے۔

ایم این اے غلام بی بی بھروانہ، غلام احمد لالی، راجہ ریاض، صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال بھی جہانگیرترین کے ساتھ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:دوست ہوں دشمن نہ بنائیں، جہانگیرترین کی وارننگ

اراکین صوبائی اسمبلی زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، اسلم بھروانہ، طاہر رندھاوا، چوہدری افتخار گوندل، غلام رسول سنگھا، سلمان نعیم اورٹکٹ ہولڈر جاد وڑائچ شامل تھے۔

مشیر عبدالحئی دستی، امیر محمد خان اور سابق مشیر خرم لغاری بھی جہاگیر ترین کے ساتھ عدالت آئے تھے۔

جہانگیر ترین نے پیشی کے بعد تمام ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ظلم بڑھتا جارہا ہے، میری وفاداری کا امتحان لیا جارہا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی راجہ ریاض نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا وزیراعظم اپنے بہترین اور جان نثار دوست کے خلاف زیادتی بند کرائیں۔

عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے۔ کچھ لوگ جہانگیر ترین کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے۔ جہانگیر ترین مثبت کردار ادا نہ کرتے تو عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ نہ لےسکتے۔


متعلقہ خبریں