فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی


فیفا نے بیرونی معاملات میں مداخلت پر پاکستان کی رکنیت معطل کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیفا نے پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر پر مبینہ قبضے کی وجہ سے پاکستان کی رکنیت معطل کی ہے پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملازیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ فیفا نے پی ایف ایف کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کو رکنیت معطل کرنے کے حوالہ سے وارننگ بھی دی تھی اور فیفا کی جانب سے لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا تھا کہ بدھ 31 مارچ کی رات تک فیڈریشن کا چارج ہارون ملک کے حوالے نہ کیا گیا تو پاکستان فٹبال کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کو کورونا کا ایک اور جھٹکا

فیفا نے کہا تھا کہ پی ایف ایف کے فٹبال ہاؤس میں در اندازی کا معاملہ کانگریس اجلاس میں لے جایا جائے گا اور اگر فیڈریشن کے حالات بہتر نہ ہوئے تو پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رُکنیت کو معطل بھی کیا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں