جنوبی افریقہ کے خلاف فخر زمان کی مسلسل دوسری سینچری

پاکستان زمبابوے سیریز، فخر زمان کے کئی ریکارڈ |humnews.pk

جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان  نے مسلسل دوسری سینچری مکمل کرلی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں فخر زمان نے 99 گیندوں پر سینچری مکمل کرلی۔ فخر زمان 101اسکور بناکر آوَٹ

مزید پڑھیں: فخر کے رن آؤٹ کا معاملہ: ڈی کوک سے متعلق میچ آفیشلز کا فیصلہ آ گیا

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 15 چوکوں اور دس چھکوں کی مدد سے 193 رنز بنائے۔

دوسری جانب  فخر زمان نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیئریر میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔

فخر زمان نے 49 ون ڈے میچز میں 45 کی اوسط اور 95 کے اسٹرائیک ریٹ سے  2 ہزار رنز بھی مکمل کر لیے ہیں۔

فخر زمان کے کیئریر میں اب تک 4 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

فخر زمان پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں دو سو رنز بنانے والے بھی پہلے کھلاڑی ییں۔


متعلقہ خبریں