وزیراعظم سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال


وزیراعظم عمران خان سے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمرا ن خان نے افغانستان تنازع کے سیاسی حل پر زور دیا۔ وزیراعظم نے افغان امن عمل کے فروغ میں روس کی کوششوں کی تعریف کی۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان روس سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاک روس تعلقات پاکستانی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام بھی بھیجا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں روسی صدر سے ملاقات کا ذکر بھی کیا۔

مزید پڑھیں: اپنی چھتری خود کیوں نہیں اٹھائی؟ شاہ محمود تنقید کی زد میں

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر پاکستان کا موقف پیش کیا۔ وزیراعظم نے تجارت، توانائی، سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں پاک روس تعلقات پر اطمینان کا اظہارکیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے نارتھ ساوَتھ گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر جلد کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کورونا سے معاشی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گی۔ وزیراعظم نے روس کو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کرنے پر مبارکباد دی۔


متعلقہ خبریں