پی ڈی ایم کو توڑنا نہیں چاہتے، مولابخش چانڈیو


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہم پی ڈی ایم کو توڑنا نہیں چاہتے، مقصد حاصل ہونے تک ساتھ دینا چاہتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  اتحادی جماعتوں کو نوٹسز بھیجنے والے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ایم این ایز خود حکومت پر انتقام کا الزام لگا رہے ہیں، اس حکومت کو صرف تحریک عدم اعتماد سے ہی گھر بھیجا جا سکتا ہے۔

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی حکومت کو گھر بھیجنے کے عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں کٹھ پتلی راج کے خاتمے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں