آئی سی سی کا بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ ہونے کی صورت میں متبادل پلان کا عندیہ

icc

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے عبوری چیف ایگیزیکٹیو آفیسر (سی ای او) نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پلان کے مطابق بھارت میں ہو گا، ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہمارے پاس متبادل پلان بھی موجود ہیں۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں صرف چھ ماہ باقی ہیں جب کہ بھارت کوویڈ – 19 کی دوسری لہر سے دوچار ہے ، صرف 6 مارچ سے اب تک بھارت میں ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور سلسلے میں کام کر رہے ہیں۔

بھارت کو2011 کا ورلڈ کپ صرف دھونی کے چھکے نے نہیں جتوایا، 10 سال بعد گوتم گھمبیر کے انکشافات

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں آئی سی سی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لئے بھارت کے وینیوز کا جائزہ جاری ہے، اگر بھارت میں ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد ممکن نہیں ہوتا تو اس کے متبادل پر متحدہ عرب امارات کو رکھا گیا ہے، جہاں یہ ٹورنامنٹ کرانے کی تجویز ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر اور نومبر یں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد بھارت میں ہوگا جو پہلے 2020 میں آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے باعث التوا کا شکار ہوا تھا، تاہم بعد ازاں اسے بھارت منتقل کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں