وزیر خارجہ کی اسٹیل مل کی بحالی کیلئے روس کو دعوت

فائل فوٹو


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اسٹیل مل کی بحالی کیلئے روس کو دعوت دے دی۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ  روسی صدر پیوٹن کو وزیر اعظم کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے ۔ روسی صدر دورہ پاکستان میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ روسی وزیر خارجہ کا دورہ غیر معمولی نوعیت کا تھا ، وفود کی سطح پر ہمارے مذاکرات انتہائی مثبت اور سود مند رہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں دو طرفہ تعلقات پر، دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

آرمی چیف سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ان کا کہنا تھا کہ روسی وزیر خارجہ نے سالوں سے التوا کے شکار نارتھ ساوَتھ گیس پائپ لائن منصوبے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ماسکو میں تعینات پاکستانی سفیر ماسکو کی انرجی وزارت کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کرنے کے مجاز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ سے علاقائی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور افغان امن عمل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں