ایل این جی کی درآمد اور آئین کے آرٹیکل 158 کے نفاذ پر کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

وزیراعظم کی ہدایت: سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل نے ایل این جی کی درآمد اور آئین کے آرٹیکل 158 کے نفاذ پر کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشترکہ مفادات کونسل: مردم شماری کے مسئلے پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعطم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جو چار گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں نیپرا کی سالانہ رپورٹ کو 2019،20 اور اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2020 کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کی پیٹرولیم ریسرچ اینڈ پروڈکشن پالیسی میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے پہلے لیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی پیش ہوئی۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مردم شماری کے معاملے پر حتمی فیصلے کے لیے پیر کو ایک مجازی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی گیس سے متعلق حقائق مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ایل این جی کی درآمد اور آئین کے آرٹیکل 158 کے نفاذ کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی ، وفاقی وزیر برائے توانائی اور معاون خصوصی برائے پیٹرولیم پر مشتمل ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی صوبوں کے ساتھ گھریلو گیس کی ضروریات کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اتفاق رائے پیدا کرے گی۔

جو کام ضیاالحق نہ کر سکے وہ آصف زرداری نے کر دیا، فواد چوہدری

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایچ ای سی ملک میں اعلیٰ تعلیم سے متعلق واحد معیاری ترتیب دینے والا قومی ادارہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں