پاسداران انقلاب سے وابستہ ایرانی بحری جہاز پر حملہ

پاسداران انقلاب سے وابستہ ایرانی بحری جہاز پر حملہ

تہران: پاسداران انقلاب سے وابستہ ایک ایرانی بھری جہاز پر حملہ کیا گیا ہے۔ ایرانی بحری جہاز پر حملہ بحیرہ احمر میں ہوا ہے۔

ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے ہر قیمت پر روکیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم

ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایرانی جہاز دی سویز کو لمپٹ مائن سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

العربیہ ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اریٹیریا کے ساحل سے ہوا ہے اور اس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی اہلکار نے اس ضمن میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایسا کوئی حملہ نہیں کیا ہے۔

پورے خطے میں ایران کو نشانہ بنائیں گے، اسرائیلی وزیراعظم

امریکہ کے مؤقر اخبار نے کچھ دن قبل دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل نے2019 کے آخر سے شام کی طرف جانے والے کم ازکم 12 ایرانی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی جانب سے کیے جانے والے دعوے کی کوئی تردید بھی اسرائیل کی جانب سے جاری نہیں کی گئی تھی۔

اسرائیل نے ایران کے اندر اہداف کا تعین کر لیا ہے، وزیر دفاع کا دعویٰ

امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کارگو اور فوجی جہازوں کو بھی آبی بارودی سرنگوں سمیت دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں