سلمان خان نے شادی کے لیے بیٹی کاہاتھ مانگا، اداکارہ کے والد نے انکار کردیا

سلمان خان نے شادی کے لیے بیٹی کاہاتھ مانگا، اداکارہ کے والد نے انکار کردیا

ممبئی: سنگیتا بجلانی، ایشوریہ رائے، سومی علی اور کترینہ کیف سمیت نجانے کتنی بالی وڈ اداکارائیں ہیں جن کے ساتھ بالی وڈ کے سب سے مشہور کنوارے سپراسٹار سلمان خان کا نام جڑا اور ان کی شادی کے حوالے سے چرچے بھی ہوئے لیکن بہت کم لوگ اس حقیقت سے واقف ہوں گے کہ سلمان خان نے ایک اداکارہ کے والد سے شادی کے لیے ان کی بیٹی کا ہاتھ بھی مانگا تھا مگر جواب میں انہیں انکار سننے کو ملا تھا۔

اس شب کی سچی کہانی جو سلمان اور ایشوریہ میں دوری کا سبب بنی

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان جنہوں نے اب اپنی شادی پر بات کرنے سے اجتناب بھی برتنا شروع کردیا ہے، 1990 مییں قیامت گرل کے نام سے مشہور جوہی چاؤلہ کے نہ صرف زبردست فین تھے بلکہ ان کے والد سے باقاعدہ خود شادی کے لیے درخواست بھی کرچکے تھے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سابقہ مس انڈیا جوہی چاؤلہ کی اس وقت تمام فلمیں سپر ہٹ ہو رہی تھیں جب کہ سلمان خان کچھ زیادہ مشہور نہیں تھے مگر جوہی چاؤلہ کے ساتھ گھر بسانے کے آرزو مند تھے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق خود سلمان خان نے اپنے چیٹ شو میں بتایا کہ جوہی بہت سوئٹ اور پیاری تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود جوہی کے والد سے پوچھا کہ کیا آپ جوہی کو مجھ سے شادی کرنے دیں گے؟ تو انہوں نے منع کردیا۔

ریکھا کا امیتابھ کے پیچھے دیوانی ہونے کا اعتراف؟

سلمان خان کا کہنا تھا کہ شاید وہ جوہی چاؤلہ کے والد کو پسند نہیں آئے تھے اوریا پھر جوہی کے لیے موزوں نہیں لگے تھے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جوہی چاؤلہ اور سلمان خان کو لے کر ایک ڈائریکٹر فلم بنانے کے خواہش مند تھے تو انہوں نے آفر دی لیکن پہلے جوہی نے آفر کو لٹکایا اور پھر فلم کرنے سے منع کردیا۔

سلمان خان کا اس پر کہنا تھا کہ جوہی چاؤلہ ان کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کر رہی ہیں۔

جوہی چاؤلہ نے 1995 میں کاروباری شخصیت جے مہتا سے شادی کرلی تھی۔ جے مہتا کی یہ دوسری شادی تھی۔

امیتابھ کا بستر، دوا اور تکیہ

دلچسپ بات ہے کہ سلمان خان ایک مرتبہ ایشوریہ رائے کے گھر بھی شادی کا وعدہ لینے رات کو پہنچے تھے اور چونکہ ایشوریہ اس وقت کیرئیر بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھیں تو انہوں نے کوئی وعدہ نہیں کیا جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات میں دراڑ آگئی جو کبھی ختم نہ ہوئی۔


متعلقہ خبریں