عمران خان کا بیان: جمائما گولڈ اسمتھ کا ردعمل

عمران خان کا بیان: جمائما گولڈ اسمتھ کا ردعمل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ان کے حالیہ بیان پر جو انہوں نے فحاشی اور پردے کے حوالے سے دیا تھا پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ذمہ داری مردوں پر عائد ہوتی ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کو 2 سال تک کس نے ہراساں کیا؟

جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں عمران خان کے بیان پر مبنی خبر شیئر کرتے ہوئے قرآن کریم کی ایک آیت کا حوالہ دیا ہے۔

جمائما کی نئی فلم: سجل علی اور شبانہ اعظمی جلوہ گر ہونگی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میرا خیال ہے کہ یہ ترجمے کی غلطی ہے اور یا عمران خان کی بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کے مطابق  میں جس عمران کو میں جانتی ہوں وہ تو کہتا تھا کہ پردہ عورتوں کے نہیں بلکہ مردوں کی آنکھوں پر ڈالنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں