کورونا وائرس: دنیا میں29لاکھ سے زائد اموات

کورونا وائرس

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 36 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد متاثر اور29لاکھ 1 ہزار 38 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 78 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ29لاکھ 81  ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 72  ہزار849 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ41 لاکھ 37ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 31 لاکھ 97ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 41ہزار 97 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: ویکسین، بچوں پر ٹرائل روک دیا گیا

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 66 ہزار 892 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

فرانس میں 48 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 97 ہزار 722جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 46 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 480 ہے۔

برطانیہ میں 43 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار927 اموات ہوچکی ہیں۔

اٹلی میں37 لاکھ 393 افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 12 ہزار374افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 36 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 32 ہزار943 اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سنگل ڈوز کورونا ویکسین لگوانے کے لیے عمر کی حد تبدیل

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں