سلمان خان بھی کورونا سے ہار گئے

Salman-Khan

بھارتی فلموں کے مقبول رومانٹک اور ایکشن ہیرو سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کی ریلیز کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہو سکتی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دبنگ خان نے بتایا کہ وہ اور ان کی ٹیم پوری کوشش کر رہی ہے کہ ’رادھے‘ کو رواں سال عید پر ریلیز کر دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے شادی کے لیے بیٹی کاہاتھ مانگا، اداکارہ کے والد نے انکار کردیا

انہوں نے کہا کہ اگر کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاآن جاری رہا تو ہو سکتا ہے کہ فلم اگلے سال عید پر ریلیز ہو۔

سلمان خان نے عوام کو پیغام دیا کہ اپنا خیال رکھیں، فیس ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں اور حکومت نے جو پابندیاں لگائی ہیں اسے نہ توڑیں تو ہو ممکن ہے کہ کورونا وائرس کا زور ٹوٹ جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوجاتا ہے یعنی کورونا کا زور ٹوٹ جاتا ہے اور لاک ڈاؤں ہٹا دہا جاتا ہے تو ہم اسی سال فلم کو ریلیز کردیں گے۔

سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ نا صرف تھیٹر مالکان کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ روزمرہ کی مزدوری کرنے والے افراد کے لئے بھی پریشانی اور نقصان کا سبب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کیساتھ کام کرنا میرا خواب تھا، عمران ہاشمی

خیال رہے کہ Being Human کے نام سے ایک این جی او چلانے والے بھارتی اداکار سلمان خان نے تھیٹر مالکان کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے فلم کو رواں برس عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث یہ ممکن ہوتا نظر نہیں آ رہا۔


متعلقہ خبریں