8 سالہ فاطمہ نسیم نےبھارتی ریکارڈ توڑ دیا

8 سالہ فاطمہ نسیم نےبھارتی ریکارڈ توڑ دیا

فوٹو: فائل

8 سالہ پاکستانی کھلاڑی فاطمہ نسیم نے مارشل آرٹس کے مقابلے میں بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 

مارشل آرٹس میں 8 سالہ فاطمہ نسیم کی ایلبو اسٹرائیک مقابلے میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دے دی ہے۔ فاطمہ نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر پاکستان آرمی کے نام کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے ایک اور بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں 272 مرتبہ کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کیا۔

قبل ازیں پاکستان کے کھلاڑی عرفان محسود نے انڈیا کے کھلاڑی روہتاش چوہدری کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی عرفان محسود نے ایک منٹ میں 58 پش اپس کر کے بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارت کے روہتاش چوہدری نے 80 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 51 پش آپس کیے تھے اور 2016 سے یہ ریکارڈ بھارت کے کھلاڑی روہتاش چوہدری پاس تھا جسے پاکستان کے عرفان محسود نے توڑ دیا۔

عرفان محسود کا مجموعی طور پر یہ 41 واں گینیز ورلڈ ریکارڈ تھا۔ اس سے پہلے عرفان محسود امریکہ، برطانیہ، عراق، اٹلی، فلیپائن، مصر، بھارت کے کئی ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا

عرفان محسود کا کہنا تھا کہ ریکارڈ بنانے کے لیے دن رات محنت کی اور اب بھارت کا ریکارڈ توڑ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا ریکارڈ توڑ کر الگ خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے مستقبل میں بھی پاکستان کے لیے کامیابیاں حاصل کرنے کا عزم کیا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز