الیکشن کمیشن کا پریزائیڈنگ افسران کو غائب ہونے سے بچانے کیلئے اہم فیصلہ


اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے ڈسکہ ضمنی انتخابات کے لیے تعینات پریذائیڈنگ افسران کو لاپتہ ہونے سے روکنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

الیکشن کمیشن نے ڈسکہ ضمنی انتخابات کے لیے تعینات پریذائیڈنگ افسران کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔ ضمنی انتخاب میں تعینات پریذائیڈنگ افسران کے لیے اسمارٹ فون لازم قرار دے دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کے پاس لازم اسمارٹ فون ہو گا۔ پریذائیڈنگ اوراسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اپنے موبائل پر لوکیشن آن رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی:شاہراہ قائدین پر قائم  ٹاور گرانے کا حکم

پریذائیڈنگ افسران پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں فارم 45 کی تصویر لے گا اور پریذائیڈنگ افسران فارم 45 کی تصویر متعلقہ ریٹرننگ افسر کو بھیجنے کے پابند ہوں گے۔

انٹرنیٹ اور سگنلز کی خرابی کی صورت میں پریذائیڈنگ افسر نتیجہ ریٹرننگ افسر کو خود مہیا کرے گا اور سگنلز کی خرابی کی صورت میں پریذائیڈنگ افسر فرانزک تفصیلات بھی ریٹرننگ افسر کو دینے کا پابند ہو گا۔


متعلقہ خبریں