نیب ٹیم کا پنجاب کے اہم ادارے کے دفتر پر چھاپہ

دیہاڑی دار مزدور کی نیب میں طلبی

فائل فوٹو


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر پر چھاپہ مارا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر سے چینی کی برآمد کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا۔ نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم انکوائری کر رہی ہے۔

نیب نے متعدد بار محکمہ خوراک سے 3 برس کا ریکارڈ طلب کیا تھا جبکہ چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سکندر ایم خان کو نیب طلب کر چکی ہے اور سکندر ایم خان گزشتہ ماہ مطلوبہ ریکارڈ نیب اسلام آباد کو فراہم کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ نیب چینی کی برآمد میں اربوں روپے سبسڈی کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا پریزائیڈنگ افسران کو غائب ہونے سے بچانے کیلئے اہم فیصلہ

چینی میں سبسڈی کے حوالہ سے تحقیقات کا حکم چیئرمین نیب نے دیا تھا۔ چیئرمین نیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ مبینہ شوگر سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (CIT) کر رہی ہے جس میں دو انویسٹی گیشز افسران، فنانشل ایکسپرٹ، لیگل کنسلٹنٹ، شوگر انڈسٹری کے معاملات کے بارے میں تجربہ رکھنے والے ایکسپرٹ، فرانزک ایکسپرٹ اور کیس افسر، ایڈیشنل ڈائریکٹر اور متعلقہ ڈائریکٹر کے علاوہ تحقیقات کی نگرانی ڈی جی نیب راولپنڈی کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں