جنوبی افریقہ سیریز میں کامیابی پر پوری ٹیم خوش ہے، مصباح الحق

فائل فوٹو


قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ سیریز میں کامیابی پر پوری ٹیم خوش ہے۔ 

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ساوَتھ افریقہ میں کنڈیشنز مشکل ہیں، جیت ضروری تھی، سیریز جیتنے پر ٹیم سمیت نوجوان کپتان بابر اعظم کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح الحق اور وقار یونس کو کوئی اسکول میں بھی نوکری نہ دے، عاقب جاوید

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ فخر زمان نے بہترین کھیل پیش کیا جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہوگا، شاداب خان کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی اس میں بہتری آنی چاہیے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ قومی فاسٹ باولرز باصلاحیت ہیں، فہیم اشرف کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ پہنچا، فخر زمان کو پرفارمنس کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی میں شامل کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے میچ میں ضرورت کے مطابق کھیلنے کی کوشش کی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز دو ایک سے جیت لی تھی۔

سنچورین کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ پاکستان کی جانب سے دیا گیا 321 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 292 رنز پر آوٹ ہو گئی۔ اس طرح پاکستان نے تیسرا ون ڈے میچ 28 رنز سے جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرا ون ڈے : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی

جنوبی افریقہ کی جانب سے جان من مالان نے 70، کائل وئیرائن 62 اور اینڈی لے فلی کائیو نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ اور محمد نواز نے تین تین جب کہ حارث روف نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

تین میچوں میں لگاتار دو میں سنچری اسکور کرنے پر فخر زمان کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں