وزیراعظم کا ترقی یافتہ ممالک سے کورونا ویکسین کی پیدوار بڑھانے کا مطالبہ



وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کورونا ویکسین کی پیداوار بڑھائیں اور ترقی پزیر ممالک کو ٹیکنالوجی فراہم کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈی ایٹ ممالک کے سمٹ سے خطاب میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے درپیش چیلنجز سے اکیلے نہیں نمٹ سکتے، موجودہ دور کے تقاضے دیکھ کر منصوبے بنانے چاہیں، دنیا میں بہترین تجارت کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔ کوروناکی وجہ سے دنیا میں لوگ بے روزگار ہوئے۔ کورونا نے ترقی پزیر ممالک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔

مزید پڑھیں: اڑھائی سال میں35ہزار ارب روپےکاقرض واپس کیا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سکھاناہے۔ نوجوان کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ ہمیں نوجوانوں کو نئے پلیٹ فارم مہیا کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایٹ ممالک میں تجارت ایک ارب ڈالر سے بڑھاکر 2025 تک 5 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں