خریف کی فصل کیلئے پانی کی 10فیصد کمی کا سامنا ہوگا، ارسا


انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے کہا ہے کہ خریف سیزن کے آغاز پر پانی کی 10 فیصد کمی کا سامنا ہوگا جبکہ خریف سیزن کے اختتام پر 4 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہوگا.

جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین ارسا راؤ ارشاد کی زیرصدارت ایڈوائیزری کمیٹی کے اجلاس کو بتایا گیا کہ خریف سیزن میں مجموعی طور پر 108.75 ملین ایکڑ فٹ (ایم اے ایف)  پانی موجود ہوگا۔ 14.47 ایم اے ایف پانی سمندر میں چلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پانی کی قلت پر مجرمانہ غفلت کی گئی، چیف جسٹس

اعلامیے کے مطابق 15.01 ایم اے ایف پانی بہاؤ کے دوران زمین جذب کرلے گی جبکہ 10.05 ایم اے ایف پانی آئندہ ربیع سیزن کے آغاز کے لیے بچای جائے گا۔

ارسا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبوں کے درمیان 68.67 ایم اے ایف پانی تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے پنجاب کو 34.112 ایم اے ایف اور  سندھ کو 30.893 ایم اے ایف پانی دیا جائے گا۔

جاری اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا  کو 0.823 ایم اے ایف اور بلوچستان  کو 2.848 ایم اے ایف پانی دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں