کراچی: بلڈر کے کیشئر سے 3 کروڑ روپے  کے بانڈز  چھیننے والے دو ملزمان گرفتار


کراچی کے علاقے جمشید روڑ پر گزشتہ دنوں بلڈر کے کیشئر سے تین کروڑ روپے  کے بانڈز  چھیننے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

مقامی عدالت نے دونوں ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے اسپیشل انویسٹیگیشن  یونٹ نے 5 اپریل کو  بلڈر کے رائیڈر سے 25 ہزار روپے والے 3کروڑ روپے کے بانڈز  چھیننے والے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گروہ شہرکے مختلف علاقوں میں وارداتیں  کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں3کروڑ روپےکی ڈکیتی

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نوید اور فرحان حیدر آباد فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔  ان سے  اڑھائی کروڑ روپے مالیت کے بانڈز برآمد کرلیے ہیں۔ملزمان  چھ رکنی گینگ کا حصہ ہیں۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے  ملزموں کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایس آئی یو پولیس کے حوالے کردیا۔

اس سے قبل پولیس نے کہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار کیشئر 25 ،25 ہزار کے بانڈز لیکربلڈر کے دفتر جا رہا تھا۔ ملزمان نے تعاقب کرکے لوٹ مار کی۔


متعلقہ خبریں