بھارت: فلمی ہدایتکار کی اہلیہ اور بیٹی کی مبینہ خود کشی

بھارت: فلمی ہدایتکار کی اہلیہ اور بیٹی کی مبینہ خود کشی

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے ممتاز فلمساز، ہدایتکار اور اداکار سنتوش گپتا کی اہلیہ اور بیٹی نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی ہے۔

سلمان خان نے شادی کے لیے بیٹی کاہاتھ مانگا، اداکارہ کے والد نے انکار کردیا

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ممبئی کے نواحی علاقے اندھیری میں ایک 55 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی نے خودکو آگ لگا کر اپنی جان دی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ممبئی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی خواتین کے نام اسمیتا اور سرشتی ہیں۔ دونوں بالترتیب ماں اور بیٹی ہیں اور وہ سنتوش گپتا کی اہلیہ اور بیٹی ہیں۔

اداکارہ ثمینہ احمد ہالی وڈ کی فلموں میں مصروف ہیں، منظر صہبائی

سنتوش کمار نے فرار ، رومی: دی ہیرو اور آج کی عورت جیسی فلموں کی ہدایت کاری کی ہے۔ انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے بھی جوہر دکھائے ہیں۔

ذرائع  ابلا غ کے مطابق اسمیتا اورسرشتی اندھیری کے ڈی این نگر میں رہتے تھے اور پیر کی دوپہر انہوں نے اپنے اپارٹمنٹ میں خود کو آگ لگا لی۔

سلمان خان بھی کورونا سے ہار گئے

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق اسمیتا ایک طویل عرصے سے گردے کی بیماری میں مبتلا تھیں۔اس ضمن میں مزید تفتیش و تحقیق جاری ہے۔


متعلقہ خبریں