کور کمانڈرز کانفرنس: عالمی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال


اسلام آباد: کور کمانڈرز کانفرنس میں عالمی اور علاقائی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

آرمی چیف سے مختلف ممالک کے سفیروں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت منعقدہ کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے مشرقی سرحدوں اور ایل او سی کی صورتحال پر بھی غور جب کہ حالیہ فارمیشن مشقوں میں آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی بات چیت کے بعد کی صورتحال پرغورکیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت منعقدہ کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت اور مکمل یکجہتی کا اظہارکیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس: آرمی چیف کی جنگی تیاریوں کو بہتر بنانے کی ہدایت

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کے مطابق کانفرنس میں خیبر پختونخوا میں ضم نئے اضلاع کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم کا قبائلی اضلاع میں سول انتظامیہ کو فعال بنانے کے عزم کا اعاد کیا گیا۔ شرکا کو دوست ممالک سے فوجی رابطوں سے آگاہ کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق  ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے افغان مفاہمتی عمل میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف کا راولپنڈی میں مختلف لاجسٹک ورکشاپس کادورہ

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے کورونا کی تیسری لہر کو کنٹرول کرنے کے لیے سول انتظامیہ کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔


متعلقہ خبریں