عشق: بھارتی خاتون غیر قانونی طریقے سے پاکستان آتے ہوئے گرفتار

عشق: بھارتی خاتون غیر قانونی طریقے سے پاکستان آتے ہوئے گرفتار

دہلی: عشق کے جنون میں مبتلا بھارتی خاتون کو سرحدی سیکورٹی فورسز نے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ اپنے پاکستانی عاشق سے ملنے کے لیے غیر قانونی طریقے سے سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

سروں کی دیوی لتا جی اور عظیم پاکستانی استاد کی محبت کی عجیب داستان

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی شادی شدہ خاتون کو پنجاب میں تعینات بارڈر سیکورٹی فورسز نے حراست میں لیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اوڈیشہ کی رہائشی 25 سالہ شادی شدہ خاتون ایک پانچ سالہ بچے کی ماں ہے لیکن وہ اپنا گھر چھوڑ کر ضلع گرداس پور کے سرحدی قصبے ڈیرا بابا نائک سے پاکستانی سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ پکڑی گئی۔

ڈیرا بابا نائک کی پولیس کو ابتدائی تفتیش میں خاتون نے بتایا کہ اس کی چھ سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن دو سال پہلے اس کی آزاد نام کی ایپ کے ذریعے پاکستانی لڑکے سے رابطہ ہوا جو پہلے دوستی میں بدلا اور پھر اسے پیار ہوگیا۔

80 سالہ شخص کی 65 سالہ محبت سے شادی

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈی ایس پی کنول پریت سنگھ اور ایس ایچ اور انل پوار نے بتایا کہ خاتون دو ماہ قبل خاوند کو چھوڑ کر پہلے اپنے گھر آئی اور پھر اس نے پاکستان جانے کا ارادہ کیا۔

پولیس کے مطابق جس پاکستانی لڑکے کے پاس وہ جانا چاہتی تھی وہ اسلام آباد کا رہائشی محمد مان ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے تلاشی کے دوران اس کے پاس سے 60 گرام سونے کے زیورات بھی برآمد کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے جب اوڈیشہ کے متعلقہ تھانہ سے رابطہ کیا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کے خاوند نے اپنی بیوی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہوئی ہے۔

ہاں! مجھے پیار ہوگیا ہے، اداکارہ ماہرہ خان کا اعتراف

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے حراست میں لی گئی خاتون کو اس کے اہل خانہ کے سپرد کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز