آئی جی پنجاب کی ہدایت: ایک دن میں 62 ایس ایچ اوز معطل

Punjab-Police

سینکڑوں سرکاری نوکریاں بیروزگار افراد کو خوشخبری سنا دی گئی


لاہور:آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر مبینہ طور پہ کرپشن کیسز میں ملوث ایس ایچ اوز کو ہٹانےکا سلسلہ جاری ہے۔

آئی جی پنجاب: ایس ایچ اوز کی تعیناتی کیلیے گائیڈ لائنز جاری کردیں

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ صوبہ پنجاب میں صرف آج  اسی بنیاد پر 62 ایس ایچ اوز کو معطل کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ 48 ایس ایچ اوز کی فہرست سینٹرل پولیس آفس سے بھجوائی گئی تھی جب کہ 14 ایس ایچ اوز کو اضلاع کے افسران نے اپنی رپورٹ پر ہٹایا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق  اس حوالے سے سب سے ایس ایچ اوز زیادہ فیصل آباد سے ہٹائے گئے ہیں جن کی تعداد 8 ہے۔

آئی جی پنجاب کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ذرائع کے مطابق لاہور کے 7 ، شیخوپورہ و قصور کے 4، 4، گجرات ،ننکانہ صاحب، راولپنڈی، جہلم، خانیوال اور بہاولنگر کے 3، 3 ایس ایچ اوز کو معطل کیا گیا ہے۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ اسی طرح بہاولپور، پاکپتن اور سرگودھا کے 2 ،2 ،جب کہ سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، اٹک، چکوال اور خوشاب کا ایک ایک ایس ایچ او معطل ہوا ہے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے تین روز قبل ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے لیے گائڈ لائنز جاری کی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ جن پر کرمنل کیسز ہیں اوریا جو خراب ریکارڈز کے حامل ہیں انہیں فوری طور پر ایس ایچ اوز کے منصب سے ہٹا دیا جائے۔

آئی جی پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد: 6 تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے سب سے پہلے آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے 6 ایس ایچ اوز کو معطل کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں