کرکٹر فواد عالم کی فلم خودکش محبت کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

کرکٹر فواد عالم کی فلم خودکش محبت کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

کراچی: ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی فلم خودکش محبت کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

اداکارہ ثمینہ احمد ہالی وڈ کی فلموں میں مصروف ہیں، منظر صہبائی

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم کرکٹ کے بعد اداکاری میں بھی اپنے فن کا لوہا منوانے کے لیے تیار ہیں۔

فواد عالم کی پہلی یوٹیوب سیریز خودکش محبت کا ٹریلر جاری کردیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے  سراہا جارہا ہے۔

جمائما کی نئی فلم: سجل علی اور شبانہ اعظمی جلوہ گر ہونگی

کرکٹر فواد عالم نے اپنی فلم کے ٹریلر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئر کیا ہے جسے لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ اور پسند کرچکی ہے۔

جیمز بانڈ 007 کی پوتی بھی فلموں میں

فواد عالم نے  لکھا ہے کہ آنے والی اردو فلکس ویب سیریز خودکش محبت میں بطور اداکار اپنے ڈیبیو کا اعلان کرنے پر خوشی ہورہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ لوگ انہیں اداکاری میں بھی اتنا ہی پسند کریں گے جتنا کرکٹ کے گراؤنڈ میں کیا ہے۔

ایمیزون کی پہلی بالی وڈ فلم: ہیرو اکشے کمار ہوں گے

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ آپ کی دعائیں، پیار اور حمادیت سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔

 

مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا کی فلموں میں انٹری

فواد عالم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر دیے گئے پیغام کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹریلر کو پسند کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فادی بہت اوپر جاؤ گے بابو۔


متعلقہ خبریں