نیوزی لینڈ: بھارتیوں کے داخلے پر پابندی عائد

نیوزی لینڈ: بھارتیوں کے داخلے پر پابندی عائد

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے بھارتی مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافے کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

پاکستان کی 75 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگنے میں 10 سال لگ جائیں گے، رپورٹ

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتیوں کے نیوزی لینڈ میں داخلے پر پابندی آئندہ دو ہفتے کے لیے لگائی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پابندی عائد کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب نیوزی لینڈ کی سرحد پر کورونا وائرس کے رپورٹ ہونے والے 23 کیسز میں سے 17 کا تعلق بھارت سے نکلا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والے مسافروں کی نیوزی لینڈ میں داخلے پر عارضی پابندی لگائی گئی ہے۔

وزیراعظم کا ترقی یافتہ ممالک سے کورونا ویکسین کی پیدوار بڑھانے کا مطالبہ

بھارتیوں پر نیوزی لینڈ میں داخلے پر پابندی کا اطلاق 11 اپریل سے 28 اپریل تک کے درمیانی عرصے میں ہوگا۔


متعلقہ خبریں