ن لیگ: سینئر رہنما نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت بحال

ن لیگ: سینئر رہنما نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت بحال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینئر رہنما نہال ہاشمی ایڈووکیٹ کی پارٹی رکنیت بحال کردی ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے باہر بھی نکل سکتے ہیں، نہال ہاشمی

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے پارٹی قیادت کو پارٹی ڈسپلن و قواعد کی پاسداری کا حلف نامہ جمع کرایا ہے۔ بیان حلفی جمع کرانے کے بعد نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت بحال کی گئی ہے۔

ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے نہال ہاشمی کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی اڈیالہ جیل سے رہا

اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نہال ہاشمی کی جانب سے پارٹی ڈسپلن کی آئندہ خلاف ورزی نہ کرنے پر ان کی رکنیت فوری بحال کی جاتی ہے۔

نہال ہاشمی کی خالی نشست پر آزاد امیدوار اسد اشرف کامیاب

جون 2017 میں اس وقت کی حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انضباطی کمیٹی کی سفارش پر دھمکی آمیز تقریر کے معاملے پر سینیٹر نہال ہاشمی ایڈووکیٹ کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں