رائیونڈ: کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

رائیونڈ: سندرانڈسٹریل اسٹیٹ میں کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر قابوپا لیا گیا ہے۔ 

ریسکیو ترجمان نے ہم نیوز کو بتایا کہ آگ سے کیمیکل فیکٹری کا ایک حصہ تباہ جبکہ 2 ملازمین زخمی ہو گئے ہیں،   آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو،ایمرجنسی فائر وہیکل اور فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔

آج صبح سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی جس نے دیگر فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ فائر بریگیڈ کی14 گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش کر رہی تھیں۔

فیکٹری انتظامیہ کے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ9 ملازمین نے دیواریں پھلانگ کر اپنی جان بچائی تھی۔

لوگوں کو متاثرہ علاقہ سے دور رہنے کے لیے اعلانات کیے جا رہے تھے۔ سندراسٹیٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ متاثرہ فیکٹری سے ملحقہ تمام صنعتوں میں کام بند کروا دیا گیا ہے۔

نمائندہ ہم نیوز نے جائے وقوعہ سے اطلاع دی تھی کہ فیکٹری کے اندر سے بوائلر پھٹنے کی آوازیں بھی آئی تھیں۔ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ، پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ اور دیگر پرائیویٹ اداروں کے فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف تھے۔

فیکٹری دو ایکڑ پر محیط اور اس میں کیمیکل بنائے جاتے ہیں۔ آگ نے دوایکٹر کی پوری فیکٹری کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک فیکٹری میں گارڈ، چوکیدار اور صفائی کرنے والا عملہ موجود تھا جن کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم بوائلر پھٹنے کی آوازیں سنی گئی تھیں۔ فیکٹری کے پاس کیمکل، پلاسٹک، جوتے بنانے اور دیگر کارخانے ہیں۔

سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں 800 کے قریب فیکٹریاں ہیں۔ علاوہ ازیں پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ کا دفتر بھی قریب ہی ہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فیکٹری کے چاروں سے پانی ڈال رہی ہیں۔ لاہور سے بھی فائرٹینڈر کی مدد حاصل کرلی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز