دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 13 کروڑ 52 لاکھ سے بڑھ گئی

کورونا وائرس: دنیا میں 17 کروڑ 64 لاکھ سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 52 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 29 لاکھ 28 ہزار 575 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 88 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 35 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 74  ہزار 840 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 18 لاکھ 2 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ 75 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 48 ہزار 934 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: ویکسین، بچوں پر ٹرائل روک دیا گیا

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ 2 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 68 ہزار 467 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

فرانس میں 49 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 98 ہزار 395 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 46 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 247 ہے۔

برطانیہ میں 43 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 40 اموات ہوچکی ہیں۔

اٹلی میں 37 لاکھ 36 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 13 ہزار 579 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 37 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 33 ہزار 454 اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سنگل ڈوز کورونا ویکسین لگوانے کے لیے عمر کی حد تبدیل

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں