بغیر اجازت عمرے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہو گا

بغیر اجازت عمرے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہو گا

سعودی وزار داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اجازت نامہ لیے بغیر عمرے پر جانے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ 

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مسجد الحرام میں اجازت نامے کے بغیر داخل ہونے کی کوشش کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ جرمانے کا نفاذ کورونا وبا کے خاتمے تک برقرار رہے گا۔

حج اور عمرہ کرنا ہے تو کورونا ویکسین لگوالیں

دوسری جانب اٹلی کے شہر فلورنس کے امام ایزیدین الزیرنے کہا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے جو افراد امسال عمرے یا حج پہ نہ جاسکیں تو انہیں چاہیے کہ وہ اس مقصد کے لیے رکھی گئی رقم ضرورتمندوں کو عطیہ کردیں۔

خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کے مطابق امام ایزیدین الزیر نے کہا کہ جب تک یہاں پر ویکسین کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا ہے تو میں ہر اس شخص سے کہوں گا کہ جو عمرے یا حج کا ارادہ رکھتا ہے وہ اپنی رکھی ہوئی رقم انہیں دے دیں جو مشکلات کا شکار ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے پیر کو بتایا گیا تھا کہ صرف ان افراد کو مسجد الحرام مکہ میں داخلے کی اجازت ہو گی جنہوں نے ویکسین لگوائی ہوئی ہو گی اور یا پھر وہ بیماری سے صحتیاب ہو چکے ہوں گے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا تھا کہ مکہ اور مدینہ میں داخلے کی اجازت کے لیے ضروری ہے کہ چودہ روز قبل ویکیسن کی دونوں خوراکیں لی جا چکی ہوں۔

مسجدالحرام میں عمرہ زائرین, نمازیوں کی گنجائش کو بڑھا دیا گیا

اٹلی میں کونسل آف اسلامک کمیونٹیز کے سابق صدر ایززیدین الزیر نے سعودی عرب کی جانب سے کیے گئے اقداماات کو مکمل طور پر درست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام نے ہمیں درس دیا ہے کہ جہاں وبا پھیلی ہو ہمیں وہاں داخل نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی وہاں سے نکلنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں