وزیر خارجہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں زخمی فوجیوں کی عیادت

فوٹو: فائل


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنگ میں زخمی فوجیوں سے ملاقات کی اور ان کی عیادت بھی کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہ محمود قریشی نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن (اے ایف آئی آر ایم) راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر کمانڈنٹ میجر جنرل ظفر علی اور انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا اور انہیں اے ایف آئی آر ایم کے کردار اور شراکت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیرخارجہ نے اے ایف آئی آر ایم کے دورے کے دوران جنگ میں زخمی ہونے والے فوجیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ بھارت کو پاکستان سے مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

دوشنبے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا ،2 ایٹمی ممالک کے درمیان مسائل صرف با ت چیت سے حل ہو سکتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات شیڈول نہیں تھی، دن بھر میں اپنی ملاقاتوں میں مصروف رہا، بھارتی وزیر خارجہ اپنی معاملات میں الجھے رہے میں بھی ملاقاتوں میں مگن رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں پیش رفت ہوئی ہے، ایل او سی کے 2003 کے سیز فائر معاہدے پر عمل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نے یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا، وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کو خط کا جواب دیا ہے اور بھارتی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے خط میں امن کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں