کراچی: اے سی کے اِنر میں دھماکہ، 7 افراد زخمی

کراچی: اے سی کے اِنر میں دھماکہ، 7 افراد زخمی

فوٹو: فائل

کراچی: شہر قائد کے علاقہ سولجر بازار میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے جس کے باعث 4 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔ 

پولیس ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ دھماکہ گھر کے اندر اے سی کے انر میں ہوا جس کی وجہ سے چولہا بھی لپیٹ میں آگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کی وجہ سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: پیزا کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکہ، خاتون اور2 بچے جاں بحق

دوسری جانب رائیونڈ میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے جس نے دیگر فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

آگ لگنے سے فی الحال کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم فائر بریگیڈ کی14 گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

فیکٹری انتظامیہ کے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ9 ملازمین نے دیواریں پھلانگ کر اپنی جان بچائی ہے اور اب اندر کوئی ملازم موجود نہیں ہے۔

لوگوں کو متاثرہ علاقہ سے دور رہنے کے لیے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ سندراسٹیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیکٹری سے ملحقہ تمام صنعتوں میں کام بند کروا دیا گیا ہے۔

نمائندہ ہم نیوز نے جائے وقوعہ سے اطلاع دی ہے کہ فیکٹری کے اندر سے بوائلر پھٹنے کی آوازیں بھی آئی ہیں۔ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ، پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ اور دیگر پرائیویٹ اداروں کے فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ایف-10 مرکز، ریسٹورنٹ میں دھماکہ

فیکٹری دو ایکڑ پر محیط اور اس میں کیمیکل بنائے جاتے ہیں۔ آگ نے دوایکٹر کی پوری فیکٹری کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک فیکٹری میں گارڈ، چوکیدار اور صفائی کرنے والا عملہ موجود ہے جن کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز