6 فٹ لمبی چھپکلی نے اسٹور میں تباہی مچادی


تھائی لینڈ کے ایک سپراسٹور میں ایسا دل دہلا دینے والا غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو دیکھ کر ناظرین حیران رہ گئے۔

آپ نے چھپکلیوں کے بارے میں بہت سے واقعات سنیں ہوں گے مگر جو کچھ دو روز قبل تھائی لینڈ کے اسٹور میں ہوا ایسے واقعے کے بارے میں‌ شاید پہلے کبھی نہ سنا ہو۔

مچھلیاں شکار کرنے والی چھپکلی کو کھانےکو کچھ نہ ملا تو وہ بغیر کسی خوف کے اسٹور پہنچی جہاں اُس نے دھاوا بول دیا۔

تھائی لینڈ میں دیو ہیکل بھوکی چھپکلی کھانے کی تلاش میں سپر اسٹور میں داخل ہوئی اور وہ اپنی مطلب کی چیز کی تلاش کرتی رہی۔ 6 فٹ لمبی چھپکلی اسٹور میں داخل ہوئیں وہاں گاہک خریداری میں مصروف تھے۔

دیوقامت چھپکلی کو دیکھ کر عملہ اور گاہک دونوں ہی خوفزدہ ہوئے اور اسٹور سے باہر بھاگ گئے۔ کاؤنٹر پر بیٹھے ملازمین کو راستہ نہ ملا تو وہ اپنی جگہ پر ہی چھپ گئے۔

چھپکلی نے مطلب کی چیز تلاش کرنے کے لیے کئی چیزیں گرائیں اور دودھ کے کئی ڈبے کھول دیے۔ بعد ازاں محکمہ وائلڈ لائف کے رضاکاروں نے اسٹور پہنچ کر چھپکلی کو بمشکل پکڑ کر دورت دراز علاقے میں لے جاکر چھوڑ دیا۔


متعلقہ خبریں