سندھ بھر میں جمعہ اور اتوار کو کاروبار مکمل بند رکھنے کا حکم 


سندھ حکومت نے صوبے بھر میں جمعہ اور اتوار کو کاروبار مکمل بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ 

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھرمیں ہفتے میں 2 روز کاروبار مکمل معطل رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ کی 2 ہفتوں کیلئے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حیدرآباد میں بھی تمام چھوٹے بڑے تجارتی و کاروباری مراکز بند رہیں گے تاہم میڈیکل اسٹور، دودھ اور بیکری آئٹم کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

قبل ازیں سندھ تاجر اتحاد نے کورونا وائرس کے باعث کاروبار پر حکومتی پابندیوں کے خلاف جیل بھرو تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ کاروبار بند نہیں کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد میں سندھ تاجراتحاد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیشک گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا جائے لیکن کاروبار بند نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ رات 8 بجے کاروبار بند کرنا درآصل تاجروں کےمعاشی قتل عام کےمترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جلد از جلد عوام کو ویکسین فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سندھ: براہ راست ویکسین خریدنے کی اجازت مل گئی

سندھ تاجر اتحاد نے کہا کہ تاجروں کے ساتھ گزشتہ سال بھی ٹیکس معاف کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن جواباً ٹیکس معاف کرنے کے بجائے اس میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق تاجر اتحاد نے واشگاف الفاظ میں اعلان کیا کہ گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیں مگر کاروبار بند نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں