ناروے: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو ساڑھے 3 لاکھ جرمانہ 

ناروے: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو ساڑھے 3 لاکھ جرمانہ 

فوٹو: فائل


بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے ناروے کی وزیراعظم پر ساڑھے 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ 

خبرایجنسی کے مطابق ایرنا سولبرگ نے اپنی سالگرہ کی تقریب میں سماجی فاصلے کو نظرانداز کیا تھا، ناروے کی  وزیراعظم نے گزشتہ ماہ سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے پر معافی بھی مانگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے معمر افراد کیلئے قومی ادارہ صحت کی موبائل کورونا ویکسینیشن مہم

پولیس انتظامیہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ قانون کے آگے سب برابر ہیں، ناروے میں 10 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔

خبرایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ایرنا سولبرگ کی سالگرہ کی تقریب میں فیملی کے 13 سے زائد لوگ مدعو تھے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 45 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد متاثر اور29لاکھ 14 ہزار 946 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 83 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ32لاکھ 93ہزار سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: ویکسین، بچوں پر ٹرائل روک دیا گیا

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 73  ہزار856 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ17 لاکھ 17ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ 86ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 45ہزار 287افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ30 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 67 ہزار 694 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں